تین طلاق کے معاملے میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے موقف پر سخت تنقید کرتے
ہوئے کہا کہ اسے کسی بھی طور پر جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ پارٹی نے آج
یہاں جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ یکبارگی تین طلاق نہ تو قرآن ثابت
ہے اور نہ ہی قانون اس کی حمایت کرتا ہے۔ یہ اخلاقی طورپر بھی ٹھیک نہیں
ہے، اس لئے اسے ختم کیا جانا چاہئے ۔ تاہم، پارٹی نے کہا کہ حکومت کو کسی
مذہب کے معاملے میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مسلم
معاشرے میں بہتری کی بات اس طبقہ کے اندر ہی
آنی چاہئے ، نہ کہ حکومت کو
مداخلت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یکساں سول کوڈ کے معاملے پر قومی بحث
ہونی چاہئے اور اس میں صرف ایک مذہب کے بارے میں بات نہیں ہونی چاہئے بلکہ
تمام مذاہب کے لوگوں کو شامل کیا جانا چاہئے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کو چاہئے کہ وہ اس مسئلے کے تمام
پہلوؤں پر بات کرے تبھی انصاف ممکن ہو پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو
چاہئے کہ یکساں سول کوڈ کے مسئلے پر بحث سے پہلے ضابطہ اخلاق سے متعلق کوئی
تجویز تو لائے، اس کے بعد ہی اس مسئلے پر بات ہوگی۔